بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے مختلف کوریئر کمپنیوں کو لاک ڈاﺅن کے دوران کام کرنے کی اجازت دی ہے۔
ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق جن کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں پاکستان پوسٹ ، ٹی سی ایس، او سی ایس، ایم اینڈ پی، ڈی ایچ ایل، لیپررڈز اور فیڈیکس شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمپنیاں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔