پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازیخان میں غازی یونیورسٹی سے بے دخل کئے گئے تمام آٹھ بلوچ طالبعلموں کو بحال کر دیا گیا ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان زون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آمرانہ فیصلے کے خلاف آواز اٹھانے اور مزاحمت کرنے والے تمام کرداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
غازی یونیورسٹی کی جانب سے ایک اسٹڈی سرکل کی پاداش میں تنظیم کے آٹھ ممبران کو ڈسپلن کے خلاف ورزی کو جواز بنا کر یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی۔ اور آج اس آمرانہ فیصلے خلاف تنظیم کی جانب سے بھرپور مزاحمت کے نتیجے میں تمام طالبعلموں کو بحال کردیا گیا۔
ہم غازی یونیورسٹی؛ ڈیرہ غازیخان کے دریگر تعلیمی اداروں کے تمام طلبا ء و طالبات؛ سیاسی جماعتوں؛ سیاسی کارکنان؛ ڈسٹرک انتظامیہ اور تمام کردراوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا اور ہر مشکل وقت میں طلباء کے ساتھ کھڑے رہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی شعوری جدوجہد جاری رہے گی اور غازی یونیورسٹی سمیت ڈیرہ غازیخان کے دیگر تعلیمی اداروں میں شعوری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلباء کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔