پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاکستانی فوج پر ایک خودکش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ 3 بچے بھی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک بچوں میں 4 سال کی انعم، 8 سال کا احسن اور 11 سال کا احمد حسن شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔
پاکستانی فوج پر اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔ مذکورہ علاقے میں تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) مکمل متحرک ہے اور پاکستانی فوج ہر حملے کرتی رہی ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ ٹی ٹی پی اور فوج کے درمیان مذاکرات کے بعد جنگ بندی ہوگئی جس پر ٹی ٹی پی کے 2 رہنما بھی پاکستانی جیلوں سے رہا کرکے افغانستان میں طالبان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔