بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پربم حملہ ہوا ہے۔
فورسز حکام کے مطابق بلیدہ کے علاقے گلیسر میں فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی کا دھماکاہوا،جس سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کا قافلہ الندور پوسٹ سے گلیسر پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا کہ راستے میں آئی ای ڈی کی زد میں آگیا۔
زخمی اہلکاروں کی فوری طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تربت منتقل کردیا گیا۔