کراچی بم دھماکا بلوچستان میں ہونیوالے سائیکل بم دھماکوں کی طرز کا ہے،تفتیشی حکام

0
352

پاکستان کے مرکزی شہر کراچی کے علاقے صدر میں گذشتہ شب کوسٹ پر ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہونیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک سے زائد کالعدم تنظیمیں ملوث ہوسکتی ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیز کا ملوث ہونا بھی خارج از امکان نہیں ہے، دھماکا خیز مواد مقامی لیکن طاقتور نوعیت کا تھا، ڈھائی کلوگرام کے بم میں دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگز تھے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بم کسی اور کالعدم تنظیم نے تیار کیا ہو، ایسے سائیکل بم بلوچستان میں کالعدم قوم پرست تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق مشتبہ شخص پاسپورٹ آفس کی جانب سے سائیکل بم لایا، سائیکل کچرا کنڈی کے قریب کھڑی کرکے ہوٹل پر بیٹھ گیا، کوسٹ گارڈز کی گاڑی آنے پر ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکا کیا، دھماکا کرنے کے بعد چائے کے ہوٹل سے پیچھے سے فرار ہوگیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے قبضے میں لے لیں، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دھماکا کرنے والے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دھماکا کرنے والا نوجوان ہے۔

واضع رہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری سندھ میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قبول کرلی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here