افغانستان میں طالبان نے ہرات شہرکے ہوٹلوں میں مرد وخواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے طالبان حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہرات کے ہوٹلوں میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
طالبان حکام کے مطابق ایسے جوڑے جن کی شادی نہیں ہوئی وہ ایک ساتھ ہوٹل میں کھانا نہیں کھا سکیں گے۔
ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
ہرات میں پارکوں میں بھی خواتین اورمردوں کے ایک ہی وقت میں جانے پربھی پابندی ہے۔خواتین کے لئے پارکوں میں جانے کے لئے جمعرات، جمعہ اورہفتے کے دن مختص کئے گئے ہیں۔
افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جبکہ طالبان حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم دیا ہے۔