گڈانی میں باپ اوربیٹا ڈوب کرہلاک

0
451

بلوچستان کے ساحلی شہرمیں گڈانی میں کراچی سے پکنک کیلئے آنے والی فیملی 6سالہ بچہ، باپ سمیت ڈوب ہلاک ہوگئے۔

ماہی گیر ذرائع سے سنگر کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز کراچی سے پکنک منانے کے لیے آنے والا خاندان پھوکاڑہ بیچ پر سیر و تفریح میں مگن تھا کہ 6سالہ صفیان اچانک سمندری لہروں میں غوطے کھانے لگا جس پر 36 سالہ والد رضوان بیٹے کو بچانے کے لیے سمندر میں کود پڑا اور بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی بے رحم سمندری لہروں کی نذر ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ موقع پر موجود ماہی گیروں نے بھی باپ بیٹے کو بچانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔

بعد ازاں مقامی ماہی گیروں نے دونوں باپ بیٹے کی لاشیں سمندر سے نکالنے کے بعد مقامی طبی مرکز منتقل کر دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here