گورکوپ فوجی کیمپ پر حملہ،بالگتر میں دشمن فوج کو پسپا کر دیا ہے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی کیمپ پر حملہ اور بالگتر میں فوجی حملے کو پسپا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پیر کی شام 7 بجے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں تلانگ ھان سولانی کیمپ پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،اس حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔حملے کے فورا بعددو ہیلی کاپٹر تربت آرمی کیمپ سے مذکورہ مقام پر پہنچے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اتوار کے روز شام کے وقت پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور، بالگتر میں سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی،اس دوران پاکستانی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی مگر سرمچاروں نے بہترین گوریلہ حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن کو پسپا کیا اور اپنے محفو ظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

Share This Article
Leave a Comment