شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر حملہ،3اہلکار ہلاک

0
349

پاکستان اور افغانستان کی سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج پر حملے میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوج کے جوانوں پر مسلح افراد نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس پر فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکارہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمورکی عمر30 سال تعلق جہلم، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال تعلق سیالکوٹ جب کہ نائیک شعیب کی عمر 38 سال اور تعلق اٹک سے ہے۔

واضع رہے کہ افغانستان سے جڑے پاکستان کے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کو تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے شدید حملوں کا سامنا ہے لیکن حالیہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here