بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں ایک نایاب کچھواپکڑا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سمندر میں دوران شکار مقامی ماہی گیروں کے جال میں ایک نایاب کچھوا پھنسا جسے بعد ازاں واپس سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔
واضع رہے کہ ماضی میں ایسے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ مقامی ماہیگیروں نے ہر وقت ان نایاب سمندری حیات کومحفوظ کیا ہے۔
دوسری جانب سرکاری سرپرستی میں غیر قانونی فشنگ سے نہ صرف بے دریغ سمندری حیاتیات کی نسل کشی ہورہی ہے بلکہ نایاب نسل کی آبی حیات کو بھی نہیں چھوڑا جارہا ہے۔