بی ایس او کے سابق چیئر مین اور بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہدائے مرگاپ کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ
چیئرمین غلام محمد بلوچ تحریک آزادی کے جمہوری محاذ پر ایک سحر انگیز و تواناآواز تھا۔وہ ایک متحرک و مدبر رہنما تھا جس نے اپنی بے لوث شبانہ روز محنت سے بی این ایم کو تھوڑے ہی عرصہ میں ایک فعال قومی پارٹی بنایا اورتحریک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بی این ایف کے پلیٹ فارم پر متحد بھی کیا۔