بی ایل اے نے زامران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں ڈیل کِک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، بی ایل اے سنائپر نے پوسٹ پر معمور اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ بعدازاں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے پوسٹ پر حملہ کیا جس سے مزید ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پوسٹ کو نقصان پہنچا۔

بعدازاں مذکورہ پوسٹ پر دو فوجی ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو لیجانے کیلئے پہنچے۔

حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment