بلوچستان کے علاقے تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک پچاس سالہ شخص کو حراست میں لیکراپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے ہیرونک سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ دلپل ولد یار محمد کو گذشتہ دنوں فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ہیرونک سمیت تربت کے دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث خبروں تک بروقت رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بلوچستان جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔