بلوچستان کے علاقے گڈانی کے ساحل سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جو کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گڈانی کے ساحل سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی ہے جس کی شناخت منصور ولد خیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ وہ کراچی لیاری کا رہائشی ہے۔
گڈانی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص مچھلی کا شکاری ہے۔