بلوچستان کے ضلع خضدار سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیاہے۔
جس کی شناخت دارو خان ولد شیر محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دارو خان کو لاپتہ کرنے والوں کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ داروخان نال گریشگ کے رہائشی ہیں اور جس وقت اسے لاپتہ کیا گیا وہ خضدار میں کسی ہوٹل میں بیٹھے تھے کہ سرپ گاڑی میں سوار کچھ مسلح افرادآئے اور نہیں تشدد کے بعد جبری طور پر گاڑی میں ڈال کر لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔