دالبندین میں چاقو کے وار سے نوجوان قتل

ایڈمن
ایڈمن
0 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا جس سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کلی ملک رسول بخش سمالانی میں معمولی تکرار پر چاقو کے وار سے تائیکوانڈو کے کھلاڑی اور طالبعلم مہراللہ ولد محمد شریف جان بحق ہوگئے۔

جبکہ دالبندین پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نوجوان مہراللہ کے قتل میں ملوث اعجاز نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment