پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں گذشتہ روزفورسز ہاتھوں مارے جانیوالے 7افراد کی تصاویر جاری کردیں۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے گور کوپ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو کمانڈروں حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 عسکریت پسند مارے گئے۔
دعوے میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دورانعسکریت پسندوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے افراد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرنے مارے جانے افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود کا اہم ذخیرہ برآمد کر نے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز فورسز ذرائع نے خبر دی تھی کہ مذکورہ کارروائی میں 11مشتبہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے مارے جانے والے افراد کے کے حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا ہے کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا یایہ کہ وہ عام افراد یا لاپتہ افرادتھے جنہیں حسب روایت فورسز کی جانب سے جعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا گیاہے۔