بلوچستان کے 7 اضلاع میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

0
481

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بلوچستان کے سات اضلاع میں پانچ سے آٹھ مارچ تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

ساتوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہبلوچستان کے سات اضلاع کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ،پشین،ژوب،موسی خیل اور ڈیرہ بگٹی میں آٹھ مارچ تک گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،زیارت،قلعہ عبداللہ اور پشین کے پہاڑوں پر برف باری بھی ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ساتوں اضلاع کی انتظامیہ کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور بھاری مشیری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہریوں کو ڈیمز اور گہرے پانی کے پکنک پوائنٹس سے دور ر ہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here