مشکے میں فوجی جارحیت میں شدت، علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کا حکم

0
406

بلوچستان کے سورش زدہ ضلع آواران کے علاقہ تحصیل مشکے میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جارحیت میں شدت لائی گئی ہے۔

گزشتہ کہیں ہفتوں سے علاقہ گجر اور قرب و جوار جس میں کالار النگی، کرکی قلات ِچیر اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں فورسز کی چھاپہ مارکارروائیوں سے لوگ تنگ اوربیزار ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گجرکے کالج میں قائم سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ کی جانب سے مشکے سمیت گردو نواح کے تمام قریبی آبادیوں کوفوری طورپر جبری نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔

فورسز کی جانب سے لوگوں کو دھمکایا گیا کہ اگر کسی نے نقل مکانی کرنے سے انکارکیا تو انہیں عورتوں اور بچوں سمیت جان سے مار دیا جائے گا۔

فورسز کی جانب سے نقل مکانی کے حکم اور دھمکی کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس پر مستزاد علاقے میں لوگوں کے کھجور کی باغات اور آباد زمینوں پر روزانہ فوجی جارحیت کے ساتھ ساتھ زمینداروں کو اپنے آباد زمینوں پر جانے نہیں دیا جارہا ہے۔جس سے ان کی ذرائع معاش بری طرح متاثر ہے اور لوگ دو وقت کی روٹی کی حصول میں ذہنی کرب اور کوفت کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here