ضلع کیچ:ڈیتھ اسکواڈ اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ،ریاستی کارندہ ہلاک،متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکستانی فورسز کے مقامی ڈیتھ اسکواڈ اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں جس میں ڈیتھ اسکوااڈ کے کارندوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تربت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تجابان کے علاقے کرکی میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ لاٹو گروپ نے سرمچاروں پر حملہ کیا،سرمچاروں نے اس حملے کو پسپا کر دیا اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کا ایک کارندہ پلان ولد مقصد ہلاک ہوا اور اطلاعات ہیں کہ ڈیتھ اسکواڈ کے کئی کارندے زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسکے بعد پاکستانی آرمی ایمبولینس کے ساتھ مذکورہ مقام پر پہنچ گئی اور ہلاک اور زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment