کوئٹہ میں فائرنگ سے مذہبی شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مذہبی شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مفتی عبدالباقی نورزئی کے نام سے ہوگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اتوار کی شب ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مفتی عبدالباقی نورزئی کو قتل کردیا۔

فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال پہنچ کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ،پولیس تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article