بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں گذشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی زیروپوائنٹ سے لاپتہ ہونے والے رینٹ اے کار کا ڈرائیور میربشیر اور اس کا بھائی نصیر احمد بازیاب ہوگئے۔
اس سلسلے میں فیملی نے بتایا کہ دونوں بازیاب ہوکر اپنے گھر ملیر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
جبکہ گذشتہ دنوں دونوں بھائیوںکی گمشدگی کے ساتھ ان کی گاڑی میں سوارایک مسافر جس کا تعلق ایرانی بلوچستان سے بتایا گیا تھا تاحال اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے اور نہ ہی اس کی شناخت سامنے آئی ہے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔