نوشکی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 کمسن لڑکے جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے2 کمسن لڑکوں کو جبری گمشدگی کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عدنان حیات اور ضیاء الرحمن ولد میر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں کمسن ساتویں اور چھٹی جماعت کے طالب ہیں۔

انہیں کل پاکستانی فورسز نے ایس بی کے یونیورسٹی کے قریب سے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

فیملی کا کہنا ہے کہ نوشکی کلی غریب آباد کے رہائشی دونوں کم سن لڑکے گزشتہ روز صبح 10 بجے گھر سے نکلے ہیں جو تاحال گھر نہیں پہنچے ہیں۔

Share This Article