بلوچستان کے علاقے مستونگ کے نواحی علاقہ پڑنگ آباد کے مقام گرین ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکارہلاک ہوگیا۔
جس کی شناخت حاجی بیگ محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
ذرائع بتاتے ہیں ہلاک لیویز اہلکار اپنے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔
لیویز اہلکار کے سر میں گولی لگنے سے موقع پراس کی موت واقع ہوئی۔
لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔