ناصرآباد میں فورسز پر بم حملہ، تمپ و بولان میں فوجی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اَپ ڈیٹ نیوز

ضلع کیچ کے ناصرآباد میں فورسز پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جبکہ تمپ ، بولان اورسبی میں فوجی جارحیت کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ ناصر آباد میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طریقے سے نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری طرف ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے سے فوجی جارحیت کی بھی اطلاعات ہیں۔

کیچ کے علاقے تمپ رودبن شاہ آپ اور کلبر میں آج صبح سے سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی جارحیت جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کواپٹرز مختلف مقامات پر شیلنگ کررہے ہیں پہاڑی سلسلوں سے چھوٹے اور بڑے قسم ہتھیاروں کی آوازیں آرہی ہیں۔

تاحال آج کے فوجی جارحیت سے کسی قسم کی اغوا نما گرفتاری یا جانی نقصانات کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن تمپ اور کلبر کے علاقوں میں فورسز نے کرفیو نافذ کیا ہے جہاں علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں۔ہر قسم کے آمد ورفت پر مکمل پابندی ہے۔

اس حوالے سے حکام کا موقف تا حال سامنے نہیں آیا ہے۔اور دیگر تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح بولان و ہرنائی کے علاقے شاہرگ،سنجاول، یخو و دیگر جگہوں میں فوجی جارحیت جاری ہے۔

وہاں سبی کے علاقے سانگان اور گردنواح میں بھی اطلاعات ہیں کہ فوج بڑی تعدادمیں پیش قدمی کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment