بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جا نب سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی ناڑی بینک چیک پوسٹ پردستی بم پھینکا گیا۔
ہینڈ گرینڈ زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ سبی کی حدود میں ناڑی بینک چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد ہینڈ گرینڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔
ہینڈ گرینڈ زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکہ کے باعث پاس کھڑی موٹر سائیکل کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہ مل سکی۔
پولیس نے نامعلوم ملزماں کی تلاش شروع کردی۔تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نہیں قبول نہیں کی ہے۔