مقبوضہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں پاکستانی فورسز پر بلوچ فدائین کے حملوں اور سیکڑوں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعدپاکستان کے وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیاہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان، سندھ، پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیرکی پولیس اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق تمام انٹیلی جنس و سیکورٹی اداروں کو غیر معمولی طورپرمستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے بلوچستان، سندھ، پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو بھی غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔