شکست کے بعد فوجیوں کا مورال بڑھانے جنرل باجوہ کا دورہ تربت ، سنگر خصوصی رپورٹ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read


سنگر خصوصی رپورٹ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت سبدان میں فوجی شکست کے بعد فوجیوں کا مورال بڑھانے کیلئے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہفتے کی شام خفیہ دورہ تربت پر پہنچ گئے جس کی خفیہ خبرسنگر نیوز نے خبر بریک کردی تھی۔

جنرل باجوہ نے دورہ تربت کے موقع پردشت سبدان جاکر اس فوجی کیمپ کا معائنہ کیا جسے ایک فوجی کارروائی کے دوران بلوچستان کی سب سے متحرک آزادی پسند تنظیم بی ایل ایف نے قبضہ کیا تھا اور اس اہم معرکے میں قومی فوج کا ایک سپاہی ممتاز عرف بالاچ وطن کی دفاع میں جام شہادت پاگئے تھے جبکہ دشمن فوج کے 17 اہلکار ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے اور چار اہلکار لاپتہ ہو گئے تھے جو ابھی تک لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

بعد ازاں پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایف سی ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلی سطحی فوجی اجلاس کی صدارت کی جس میں سبدان واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سنگر نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس میں ایک وسیع فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی، خصوصاً ضلع کیچ کے پہاڑی علاقوں میں زمینی و فضائی آپریشن کا فوری حکم دیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں خواتین فوجی اہلکاروں کے ذریعے بلوچ عورتوں کی آئندہ چیکنگ اور تلاشی سمیت ان کی گرفتاری اور لاپتہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ رائے سامنے لائی گئی کہ بلوچ عورتیں بھی عسکری کارروائی کے لیے کردار ادا کررہی ہیں جن میں شہروں میں اسلحہ لانا اور دیگر عسکری کمک شامل ہیں۔

پاکستان آرمی کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے دورہ تربت میں فوجیوں سے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی کوشش کی تاکہ ان کا مورال بلند رہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے حالیہ اہم فوجی کارروائی اور اس سے قبل دسمبر سے جنوری تک پاکستان آرمی کے تین سرحدی کیمپ پر بلوچ سرمچاروں نے قبضہ کیا اور وہاں تعینات تمام اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

بی ایل ایف کے حالیہ فوجی کامیاب کارروائی کے بعد دشت، مند، زامران اور تمپ میں ایف سی اور آرمی کے بیشتر کیمپ اور چوکیاں خالی کرکے فوجی اہلکار بھاگ گئے تھے۔

زرائع کے مطابق جنرل قمر باجوہ کے دورہ کا مقصد اپنے فوجیوں کا مورال بلند کرنا تھا جو پہاڑی اور دیہی علاقوں میں ڈیوٹی دینے سے انکاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment