گڈانی کے ساحل سے کئی روز پرانی لاش بر آمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے ساحل سے کئی روز پرانی لاش برآمدہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش گزشتہ روز گڈانی کے عبداللہ ڈگارزئی گوٹھ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

تاہم مسخ شدہ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

قیا س کیا جارہا ہے کہ گزشتہ روز ڈام میں کشتی ڈوبنے سے ایک ماہی گیر لاپتہ ہوا تھا خدشہ ہے کہ لاش مذکورہ ماہی گیر ہو۔

واضع رہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کئی افرادکی لاشیں اسی طرح ویرانوں میں پھینکی گئی ہیں جس سے تمام لاپتہ افراد لواحقین کواس طرح کی لاش برآمدگی کے واقعات سے اپنے پیاروں کی فکر لائق ہوتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment