بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور پنجگور میں ٹریفک اور کرنٹ لگنے کے دو مختلف حادثات میں 5افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
نوکنڈی میں انٹرنیشنل آرسی ڈی شاہراہ پر ایرانی پک اپ اورٹریلر کے درمیان تصادم سے چارافرادہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ہلاک افراد میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں اورہلاک افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال دالبندین میں منتقل کردیاگیا۔
دریں اثنا پنجگور سندے سر میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق پنجگور سندے سرمیں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
جس کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔