سی ٹی ڈی کا کوہلو میں بی آر اے کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنیکا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بی آر اے کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرنیکا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سبی ریجن نے کوہلو کے پہاڑی علاقوں میں کالعدم تنظیم بی آراے کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر107ایم ایم کے 40سیل،140فیوز مارٹر شیل،65مارٹرگولے،170راکٹ،30میٹر پرائما تار،آر پی جی کی آپیٹکل سائٹ،20چھوٹے ہینڈ گرنیڈ،400اینٹی ائیر کرافٹ کی گولیاں،5آر پی جی راکٹ لانچر،2آر پی جی گن بمعہ اسٹینڈ،ایک ائیر کرافٹ بمعہ اسٹینڈ،18چھوٹے فیوزاور2مارٹر بندوقیں برآمد کرلیں۔

ترجمان کے مطابق اسلحہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کے لئے چھپایا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

واضع رہے کہ سی ٹی ڈی ایک متنازع فورس ہے۔ بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی میں پاکستانی فوج، ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ملوث ہونے کے شواہد عالمی سطح پر زیر آنے کے بعدسی ٹی ڈی نامی فورس تشکیل دی گئی تاکہ وہ اپنا کام مزید آگے بڑھا سکیں۔سی ٹی ڈی نے اپنے قیام کے دوران متعدد جعلی مقابلوں میں کئی لاپتہ افراد کو قتل کیا اور ایسے کئی بے گناہ افراد کو حراست میں لیکر پاکستانی فورسزکے ہاتھوں سرزد ہونے والے جرائم کو چھپانے کیلئے انہیں میڈیا کے سامنے پیش کرکے مجرم ثابت کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment