پاکستان کے افغانستان سے منسلک قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس اور لیویز فورسزپر دو مختلف حملوں میں 2اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔
ضلع لوئر دیر کے علاقے ٹکورو کنڈاؤ میں نامعلوممسلح افراد نے رات گئے دیر لیویز اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
فائرنگ کے واقعے سے ایک اہلکارہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
لیویز حکام کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا۔
حملہ آوروں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دیر لیوزیز کانسٹبل قیصر ہلاک ہوگیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع کے علاقت میرالی ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے واقعے میں ایک کانسٹیبل ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پر پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار شمالی وزیرستان کے ضلع میرام شاہ میں واقع ہیڈ کوارٹر جارہے تھے اس دوران حملہ آوروں نے میرالی کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
واقعے کی نتیجے میں کانسٹیبل امین اللہ خان شہید اور دیگر دو زخمی ہوئے۔
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضع رہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز پر ٹی ٹی پی کے پے درپے حملوں میں اضافہہوا ہے۔