خضدار اور کیچ میں فورسز پرحملے، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

خضدار اور کیچ میں پاکستانی فورسز پرحملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں آر سی ڈی شاہراہ پر فورسز کے گاڑی پر دھماکا ہوا ہے۔

عسکری حکام کے مطابق فرنٹیئر کور ٹیم آر سی ڈی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے مقام پر معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد پہلے سے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر فورسز حکام نے جانی نقصانات کے حوالے کچھ نہیں بتایا ہے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق گشت پر معمور فورسز اہلکاروں کو گورکوپ تل کے مقام پر نشانہ بنایا گیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ سمیت دیگر علاقوں میں فورسز پر اس نوعیت کے مختلف حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے جن میں فورسز کو بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment