تمپ سے فورسز ہاتھوں 4 افراد جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گزشتہ رات 2 بجے کے وقت پاکستانی فورسز نے گاؤں تلکان میں سرچ آپریشن کرکے 3 افراد جبراً اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

جبری طور پرلاپتہ کئے جانے والے افراد کی شناخت ذاکر ولد ناصر، نجیب ولد نور بخش اور مصدق ولد ملا حیدر کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

اسی طرح تمپ میں ایک اور جبری گمشدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

تمپ بالیچہ کے مقامی افراد کے مطابق گزشتہ سال 29 دسمبر 2021 کے شام 5 بجے کے وقت فورسز نے تمپ کے علاقے بالیچہ سے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طر پر لاپتہ کیا ہے۔

جس کی شناخت باہڈ ولد یعقوب کے نام سے ہوگئی ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے متعددواقعات کو اس بنیاد پر چھپایا جاتا ہے کہ وہ خیر و سلامتی سے واپس آجائیں لیکن جب بہت انتظار کے بعدوہ واپس نہیں آجاتے تولواحقین ان کے گمشدگی کو مقامی میڈیا یا بلوچستان میں لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو رپورٹ کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment