زعمران میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے تمپ زعمران میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے زعمران میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آج بروز جمعہ شام 4 بجے کے قریب تمپ کے علاقے زعمران میں نہنگ ندی کے مقام پر گولڈ سمتھ لائن پر قائم قابض فورسز کے ایک کیمپ پر ہوا ہے۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کے حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیمپ جس علاقے میں قائم ہے وہ علاقہ گولڈ سمتھ لائن (مشرقی مقبوضہ بلوچستان کو مغربی مقبوضہ بلوچستان سے الگ کرنے والی مصنوعی سرحد) پر واقع ہے۔

Share This Article
Leave a Comment