کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے لیکن شناخت نہ ہوسکی۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جسے فوری طو رپر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص شکل و صورت سے نشے کا عادی معلوم ہورہا ہے جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیاگیا ہے۔