بلوچستان کے علاقے بولان اور تربت میں پاکستانی فورسزپرنامعلوم مسلح افراد کے حملے اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوار دو پہر ایک بجے کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پیر اسماعیل میں قائم پاکستانی فوج ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملہ کافی دیر تک جاری رہا۔اس حملے میں فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات آنا باقی ہیں۔
اسی طرح بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
واقعہ ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں موٹر سائیکل پہ نصب دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بم حملے میں فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامان رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ بولان اورمکران میں فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کیئے جاتے ہیں۔ تاہم مذکورہ واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔