بلوچستان کے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیاجبکہ ایک اور واقعہ میں تفتان میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
ڈیرہ مراد جمالی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چھترمیں معمولی بات پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ محمد یعقوب سمالانی کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق چھتر میں گزشتہ رات منظور احمد نامی شخص نے اپنے باپ کو قتل کرکے خود ہی لاش کو دفن کرنے کے بعد گھر والوں سمیت علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
چھتر پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے علی رضا نامی ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔