کچھی میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے ذمہ داری قبول کرلی ،یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے)کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کچھی میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 10:30 بجے ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے نوہشم میں قابض پاکستانی آرمی کے چھ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی مرکزی چیک پوسٹ کی جانب جا رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

انہوںنے کہا کہ حملے کے بعد سرمچاروں نے گوریلا حکمتِ عملی اپناتے ہوئے مزید نفری کے پہنچنے کا انتظار کیا۔ تقریباً دوپہر 12:30 بجے کے قریب مزید چار گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں، جس پر سرمچاروں نے سنیپر اور خودکار ہتھیاروں سے دوسرا حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوسرے حملے کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ حملے کے دوران ایک گاڑی شدید فائرنگ کی زد میں آ کر توازن کھو بیٹھی اور الٹ گئی، جس کے باعث اس میں سوار متعدد اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے ۔

یو بی اے کاآخر میں کہنا تھا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔

Share This Article