دو لاپتہ سندھی قوم پرست کارکنان بازیاب ہو گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کے ہاتھوں دولاپتہ سندھی قوم پرست کارکنان ذاکر سہتواورآکاش سرگانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

جبری گمشدگی کے شکارسندھی قوم پرست کارکن ذاکر سہتوساڑھے چار ماہ جبکہ آکاش سرگانی چارروز بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

قوم پرست کارکن ذاکر سہتوکو 16 ا گست 2021 میں کراچی سے پاکستانی ایجنسیوں نے ہاتھوں جبری لاپتا کیا تھا۔

قومپرست کارکن ذاکر سہتو ساڈھے چار مہینوں کے بعد آج صبح آزاد ہوکر گھر پہنچ گئے۔

جبکہ آکاش سرگانی کوچار روز قبل کراچی سے جبری لاپتہ کیا گیاتھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ چار ماہ سے قومپرست کارکن ذاکر سہتو کی بازیابی کے لیئے نوابشاہ سمیت سندھ بھر احتجاج جاری تھے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے ذاکر سہتو اور آکاش سرگانی کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشنل پیج پر جبری لاپتا سندھی کارکنان کی آزادی کوخوش آئندہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر لاپتا کارکنان کو بھی رہا کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment