شمالی وزیرستان: پاکستانی فوج و طالبان مابین جھڑپ، 4 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں پاکستانی فوج کے 4اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واقعہ وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا ہے جہاں پاکستانی فوج کے آپریشن کے دوران مسلح افراد اوران کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ہونے والے اس آپریشن میں مسلح تصادم میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک اہلکار کی شناخت ذخااللہ کے نام سے ہوئی ہے جو لکی مروت کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا کہ ان کی جوابی کارروائی میں سات آرمی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں مہینے پاکستان کے فاٹا کے علاقوں میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور صرف شمالی وزیرستان میں دس سے زائد حملے کئے گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment