ضلع کیچ: پاکستانی فورسز پر حملے، 3اہلکار ہلاک،وڈھ میں دستی بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تین مختلف علاقوں ناصر آباد، مند اورزامران میں پاکستانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے یکے بعد دیگرے تین حملے ہوئے جس سے 3اہلکار ہلاک ہوگئے۔جبکہ وڈ ھ میں دستی بم حملے سے تین افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پاکستانی فورسز پر فائرنگ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد نے فورسز کے پیکٹ پر پہنچنے والے گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حملے میں تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ناصر آباد حملے کے حوالے سے انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام نا بتانے کی شرط پہ مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور ایک شدید زخمی ہے جبکہ حملہ آور فورسز اہلکاروں کے بندوق اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں شیراز مولڈ کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسزکی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران نرمگ اور بگان کے درمیان قائم فورسز کی چوکی پر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ ضلع کیچ میں چند ہی گھنٹوں کے اندرپاکستا نی فورسز تین حملے ہوئے ہیں لیکن اس حوالے سے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول کی ہے۔

دریں اثنابلوچستان کے علاقے وڈھ میں پیٹرول مارکیٹ میں ایک دوکان پردستی بم حملے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

جن کی شناخت شاہدخان ولد جنگی خان،پیرجان ولد ولی محمد، یحییٰ خان ولدرحمت کے نام سے ہوگئی۔

زخمیوں کو طبی کے لیے سول ہسپتال وڈھ منتقل کردیاگیا۔ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جنہیں مزید امداد کے لیے خضدار منتقل کردیا گیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment