مند سے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، پنجگور سے 4لاپتہ افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز نے مند میں ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے جبکہ پنجگور سے 4 لاپتہ افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

لاپتہ ہونے والے شخص کو فورسز نے کیچ کے علاقے مند گواک سے گذشتہ دنوں گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کی شناخت واجو ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء فورسز کے ہاتھوں چار لاپتہ افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ بازیاب ہونے والے تین افراد کو گذشتہ دنوں پنجگور کے علاقے وشبود سے حراست میں لیا گیا تھا۔لیکن ان کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

اسی طرح پنجگور کے علاقے پروم کلیری کے رہائشی احمد ولد حاجی داد جنہیں تین ماہ قبل فورسز نے حراست لے کر لاپتہ تھا وہ بھی بازیاب ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment