باجوڑ میں اے این پی کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملے میں اے این پی ورکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا پاکستان افغان سرحد کے قریب سور قمر علاقے میں لاغرے تھانے کی حدود میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔

ڈی پی او نے اس تاثر کو رد کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس مقام پر حملہ کیا گیا وہ پہاڑی علاقہ ہے، خودکش بمبار اچانک آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

یاد ہے کہ اس سے قبل بھی ماضی میں اے این پی قیادت پر طالبان حملہ کرچکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment