بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر بورڈ آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی
جس سے پولیس کے حوالدار برھان دین سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او صدر کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
یہ واقعہ سمنگلی روڈ بورڈ آفس کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
دریں اثناکوئٹہ میں کنویں سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب ایک گھرکے کنویں سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا۔
جس کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نعش پرتشدد کے نشانات ہیں۔
پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔