پاکستان اسٹاک ایکسچینج دو ہفتے میں چوتھی مرتبہ مندی کا شکار

0
335

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی مندی سے ہوا اور کچھ ہی دیر میں 100 انڈیکس 1651 پوائنٹس گرنے سے کاروبار کو روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ دوسرے ہفتے میں چوتھی مرتبہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا۔

پیر کو جب کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 651 پوائنٹس گر کر 34 ہزار 409 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 5.53 فیصد تک کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 10بجکر 13 منٹ پر کاروبار کو روک دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here