گھوٹکی کچے کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پرقبائلی تصادم اور اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشہ روز گھوٹکی کچے کے علاقے رونتی میں دونوں قبائل کے درمیان قبائلی تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دھوندو برادری کے دو نوجوان بادل اور حنیف دھوندو اور شر برادری کا ایک افراد الاہی بخش سمیت تین افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھوندو برادری کے ہلاک اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو لایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی گئیں۔
اس واقع کی اطلاع پر پولیس نے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لیا گیا ہے تاہم دونوں قبائل میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور دونوں جانب سے مورچہ بند ہوگئے ہیں۔ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
واضع رہے کہ کئی سالوں سے گھوٹکی کے نواحی علاقے رونتی کچے میں قبائلی جھگڑا چل رہا ہے جس میں ابھی تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔