تمپ کے پہاڑی علاقوں میں فوج کشی، ندیوں کے دہانے مورچے قائم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مزن بند کے پہاڑی علاقوں میں گذشتہ تین دن سے پاکستانی فوج کی لشکرکشی جاری ہے۔

مقامی میڈیا ”ریڈیو زرمبش“ کے مطابق فوج کو ہیلی کاپٹروں کی فضائی مدد کے علاوہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی بھی مدد حاصل ہے جو پہاڑی علاقوں میں فوج کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج نے موس ءِ کور، اپس ءِ گر، تگرد توک، جالبار، کلمانی، گدائی کور اور پنس کور کے علاوہ کئی خشک ندیوں اور نہروں کے دہانوں پر مورچے قائم کیے ہیں۔ اورفوج کے اٹیک ہیلی کاپٹرز نے بعض مقامات پر شیلنگ بھی کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment