کوئٹہ پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ میں پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف سڑک بند کرنے، کریمنل لاء آرڈیننس اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد تقریباً ایک ہفتے سے ریڈ زون کے قریب مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے تھے جب کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج اور دھرناختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔