پنجگور گچک میں پاکستانی فوج نے درے خان اور اس کے خاندان کے جبری لاپتہ افراد کو رہا کردیا جبکہ فوج کشی کے دوران مزید چار افراد کو گرفتاری کیبعد جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔
درے خان اور دو کمسن بچے صنم بنت جمیل اور گزین ولد جمیل گذشتہ دو مہینے سے پاکستانی فوج کے عقوبت خانے میں قید تھے۔
گچک میں گذشتہ دس روز پاکستانی فوج کی فوج کشی کی تازہ لہر جاری ہے جس میں اب تک 24 افراد کو حراست کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔
تمپ میں گولڈ اسمت لائن پر موجود پہاڑی گاؤں شیراز، اپسی کھن، ابدوئی اور کلبر میں پاکستانی فوج کے تین ہیلی کاپٹروں نے کئی گھنٹے تک فضاء میں گشت کیا۔ گذشتہ روز بھی پاکستانی فوج کے اٹیک ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کرتے رہے ہیں۔